نئی دہلی 14 اکتوبر (یو این آئی)ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کرنے والے اور شہید بھگت سنگھ ادب کے ماہر ڈاکٹر چمن لال کا کہنا ہے کہ ساہتیہ اکیڈمی اس پورے واقعہ لئے اپنی آزادی کی خود ہی حفاظت نہیں کر پا رہی ہے بلکہ وہ حکومت کے اشاروں پر کام کر رہی
ہے۔
سال 2002 میں پنجابی کے مشہور شاعر ’پاشا‘ کی نظموں پر ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈاکٹر چمن لال نے ’يو این آئی ‘ سے کہا کہ اب تک جتنے لوگوں نے ایوارڈواپس کئے ہیں ان میں سے ساہتیہ اکیڈمی کے صدر نے اب تک کسی بھی مصنف سے ٹیلی فون پر بھی بات نہیں کی ہے۔